بنگلورو،16؍مئی (ایس او نیوز) سابق وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا کے فرزند بی وائی وجیندرا کو لیجس لیٹیو کونسل کا ٹکٹ دینے کا بی جے پی کور کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے۔
بنگلورو میں منعقدہ بی جے پی کور کمیٹی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس اجلاس میں راجیہ سبھا اور کونسل انتخابات سے متعلق بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔
مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتا رمن کو کرناٹک سے راجیہ سبھا کی سیٹ فراہم کرنے کا بھی کو ر کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے۔ کونسل کی 7سیٹوں کیلئے 3جون کو چناؤ ہوگا اور راجیہ سبھا کی 4سیٹوں کیلئے 13جون کو چنا منعقد ہے۔